پشاور ، شاور کا نواحی علاقہ کگہ ولہ کوہاٹ روڈ میں نہ ہیلتھ سنٹر نہ ڈسپنسری نہ گیس اور نہ جنازگاہ

مین روڈ کھنڈرات میں تبدیل، عوام سراپا احتجاج ، منتخب ایم این اے اور ایم پی اے الیکشن کے دن سے لاپتہ

پیر 23 جنوری 2017 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کگہ ولہ اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ایک سال پہلے کگہ ولہ کے مین روڈ پر کنکریٹ ڈال کر ٹھیکیدار غائب ہے۔ علاقے کے عوام ، بزرگوں اور طلباء و طالبات کو آنے جانے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ناپرسان حال ہے کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ انجمن سماجی بہبود گکہ ولہ پشاور کے سرپرست اعلی اور ممتاز سماجی کارکن محمد شاہ خان نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں سے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے الیکشن کے دوران یہاں کے عوام کو سرسبز باغ دیکھا کر الیکشن کے دن سے غائب ہیں۔ اس دور جدید میں بھی گکہ ولہ جو کہ تیس ہزار نفوس پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ پشاور شہر کے قریب مین کوہاٹ روڈ پر واقع ہے۔ بی ایچ یو اور ڈاکخانہ ، جناز گاہ جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بچوں کو حفاظی ٹیکے نہ لگنے کی وجہ سے بیشتر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ محمد شاہ خان نے کہا کہ ہم اہلیان گکہ ولہ یہاں سے منتخب نمائندوں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور گورنر اور اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے حال پر رحم کرکے ہمارے جائز مطالبات کو حل کریں۔