پشاور،قتل کے ایک مقدمے میں ناقص اور غیر معیاری تفتیش پر ایک ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کو فوری معطل کرکے اُنکے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری

پیر 23 جنوری 2017 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے قتل کے ایک مقدمے میں ناقص اور غیر معیاری تفتیش پر ایک ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر کو فوری طور پرمعطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے ایک شہری نے آئی جی پی کو شکایت پر مبنی درخواست کی تھی کہ اُن کے والد کے قتل کے مقدمے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مانسہرہ حفیظ الرحمن کی سربراہی میں تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر انور خان نے جان بوجھ کر غلط خطوط پر جانبدارانہ تفتیش کرکے اصل ملزمان کو فائدہ پہنچایا ہے۔

آئی جی پی نے شہری کی اس شکایت کا حقیقت جاننے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ جس نے اپنی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ان شکایات کو درست قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افسروںڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حفیظ الرحمن اور انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر انور خان کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :