بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف صوبے اورفاٹا میں نئے گرڈسٹیشن تعمیرکئے جارہے ہیں،اقبال ظفر جھگڑا

پیر 23 جنوری 2017 18:57

بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف صوبے اورفاٹا میں نئے گرڈسٹیشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف صوبے اورفاٹا میں نئے گرڈسٹیشن تعمیرکئے جارہے ہیں بلکہ ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حیات آباد پشاور میں 132KV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرپیسکو ملک اسد، چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوارالحق سمیت ٹیسکو اور واپڈا کے متعلقہ حکام اورمعززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنرنے کہاکہ ملک کو ایک عرصے سے توانائی کی ضروریات کے حوالے سے بحرانی کیفیت کاسامنارہاہے تاہم وزیراعظم محمدنوازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث اس بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ انڈس، سوات اورکنہارریورسسٹمز پرپن بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کاآغازکیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کو بہترانداز سے بروئے کارلانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر توازن کے ماحول کاحصہ بن سکیں۔ گورنرنے کہاکہ صوبے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں بھی بجلی کے نظام کو مستحکم خطوط پراستوارکرنے کی ضرورت ہے۔ گورنرنے یہ امربھی واضح کیاکہ فاٹا میں بحالی کے منصوبوں کی جلد تکمیل ممکن بنانے میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دی جائیگی۔ گورنرنے کہاکہ 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے وادی پشاور کو بجلی فراہمی کا تیسرااضافی ذریعہ میسرہوگا اوربجلی کی ترسیل بحال رکھی جاسکے گی۔ #

متعلقہ عنوان :