وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ٹیلی فونک رابطہ

پارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار موسم کی خرابی کی وجہ سے پارہ چنار روانگی ملتوی ہونے پر گورنر کو اعتماد میں لیا گیا

پیر 23 جنوری 2017 18:53

وزیرِداخلہ چوہدری نثار  کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) نوزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کا گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ٹیلی فونک رابطہ، پارہ چنار دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے موسم کی خرابی کی وجہ سے پارہ چنار روانگی ملتوی ہونے پر گورنر کو اعتماد میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیکٹا کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ دو واضح تھریٹ الرٹ جو کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے 25نومبر اور14 دسمبر کو جاری کیے گئے انکے باوجود مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہ کیے گئے، اب وقت آ گیا ہے کہ موثر انٹیلی جنس اطلاعات کے باوجود اگر اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں تو اس کا تجزیہ کیا جائے کہ کہیں یہ سیکیورٹی میں کوتاہی تو نہیں اور اگر ہے تو اس کا کون ذمہ دار ہی:۔

اتنی قربانیوں اور کامیابیوں کے بعد ایک بھی واقعہ ہوتا ہے تو قوم میں سخت تشویش پھیلتی ہے،گورنر خیبر پختونخواہ نے ایسی ہی تحقیقات اپنی مقامی انتظامیہ سے بھی کرانے کا بھی عندیہ دیاہے۔ ۔(حسن رضا)