قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوا ل خصوصی پولیس چوکی کے گرفتار تین اہلکاروں کی ضمانت پر رہائی

پیر 23 جنوری 2017 18:53

ساہیوال: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال رخسانہ امین نے قادر آباد کو ل پاور پراجیکٹ ساہیوال کے خصوصی پولیس چوکی کے گرفتار محرر محمد سرور ، نائب محرر قدرت اللہ اور کانسٹیبل عدنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور تینوں کو پچاس ،پچاس ہزار روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

12جنوری کو قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں خصوصی پولیس چوکی کے محرر ، نائب محرر اور کانسٹیبل کو چھٹی پر گئے ہوئے ملازمین سے تین ، تین سو روپے رشوت لیکر ملازمین کی آمد اور روانگی کی رپٹ لکھنے کے مرتکب پائے جانے کے بعد سیکورٹی افسر محمد منیر نے گرفتار کرکے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 155سی اور 155ڈی پولیس آڈر 2002کے تحت تھانہ نورشاہ میں درج کرا دیا تھا اور تینوں ملزموں کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکر ٹری توانائی ندیم اسلم چوہدری کی قیادت میں ٹیم نے کرپشن کے مرتکب ان تینوں اہلکاروں اور دیگر کرپشن کے مرتکب کے اہلکاروں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمات درج کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :