فیصل آباد، مکینیکل انجینئر محمد ناصر خلیلی کا لاہور سے فیصل آباد تک ریلوے ٹریک کی انسپکشن کی ،ریلوے اسٹیشن پرڈیزل شیڈ اور واشنگ لائن کا معائنہ

پیر 23 جنوری 2017 18:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے کے ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر محمد ناصر خلیلی نے شالیمار ایکسپریس کی ذریعے لاہور سے فیصل آباد تک ریلوے ٹریک کی انسپکشن کی ،ریلوے اسٹیشن پرڈیزل شیڈ اور واشنگ لائن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن پرریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری، اے ای او چوہدری شبیر احمد،ایف ڈی او شاہداقبال،ایل ایف او رانا شوکت علی اور اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ محمد اشفاق نے ان کا استقبال کیا اور انہیںواشنگ لائن ،ڈیزل شیڈ سمیت ریلوے اسٹیشن کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔

انہوں نے فیصل آباد اسٹیشن کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن نے اپنی بے مثال کاکردگی کی بناء پر اپنا مقام بنایا ہے،ریلوے انتظامیہ کو اس پر فخر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹیشن کا عملہ پنی اس روائت کو برقرار رکھے گا اوراپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی بنیاد پر ریلوے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کے ساتھ ہر تعاون کرنے کو تیار ہے،ریلوے ترقی کرے گا توسے ملازمین ترقی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :