حیسکو کے سکیورٹی سارجنٹ محمد یعقوب کو معطل کردیا گیا ہے، حیسکو ترجمان

پیر 23 جنوری 2017 18:36

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) حیسکو ترجمان کے مطابق جزا اور سزا کے عمل کے تحت مکمل انکوائری کے بعد حیسکو انتظامیہ نے میٹرک کاجعلی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پرریجنل آفیس حیسکو کے سکیورٹی سارجنٹ محمد یعقوب ولد محمد رفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ آر طارق مجید کی منظوری کے بعد ڈپٹی منیجر (ایچ آر ایم) ناصر علی خان کے دستخط سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق میٹرک کاجعلی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پرسیکیورٹی سارجنٹ محمد یعقوب ولد محمد رفیق کو معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ کے احکاما ت ہیں کہ ہر ملازم کو جزا اور سز ا کے عمل سے گزرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی برائی یا جھوٹ میں ملوث ملازمین کے خلاف محکماجاتی کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔