پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرعباداللہ کوپبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق بریفنگ

پیر 23 جنوری 2017 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت منصوبہ بند،ترقی واصلاحات ڈاکٹرعباداللہ کو پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے مشیرآصف شیخ ،حسن دائود پراجیکٹ ڈائریکٹراقتصادی راہداری اورچیف مائیکرو اکنامک سیکٹرنے اپنے متعلقہ محکموںکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرعباداللہ نے قلیل مدت میںمیںکئے گئے ترقیاتی کاموںاوروزارت میںسرکاری امورمیںاحسن کارکردگی پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز میںپائیداراندازمیںسماجی واقتصادی ترقی کیلئے حکمت عملی کوتکمیل تک پہنچاناہمارامشن ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ وژن2025کوعملی جامہ پہنانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا،موجودہ وفاقی حکومت ہی نے ملکی ترقی اورعوامی فلاح وبہبودکابیڑہ اٹھایاہے۔ اجلاس میںکہاگیاکہ وزارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کے حوالے سے ماہانہ واراجلاس کاانعقادکیاجائیگاجس میںمنسٹری کے متعلقہ امورکے بارے میںآگاہی حاصل کی جائیگی اورحکمت عملی طے کرکے سفارشات مرتب کی جائیگی ۔