چین نے 2016 ء میں 5.2ٹریلین ڈالر مالیت کے بانڈ زجاری کیے

بونڈز کے اجرا سے کمپنیوں کے اخراجات میں نمایا ںکمی ہوئی

پیر 23 جنوری 2017 18:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) چین نے 2016 ء میں 5.2 ٹریلین ڈالر مالیت کے بانڈ زجاری کیے ،پیپلز بینک بونڈ اجرا سے کمپنیوں کے اخراجات میں نمایا کمی ہوئی ۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق چین کے مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ سال36 کھرب سے زائد یوآن سے زائد(5.2 ٹریلین ڈالر) کے بانڈز جاری کیے ۔

(جاری ہے)

یہ اعداد و شمار اس سے پہلے برس سے 54.2 فیصد زیادہ تھے اس سے چینی کمپنیوں فنانسنگ آسان ہو گئی ہے پیپلز بینک بونڈ اجرا سے کمپنیوں کے اخراجات میں 2014ء کی نسبت نمایاں کمی ہوئی ہے چینی مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال اپریل سے چینی انٹر بینک فارن ایکسچینج اور بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری رجسٹرڈ کے طور پرغیر ملکی مرکزی بینکوں اور اسی طرح کے اداروںکیلئے سرمایہ کاری کی حد ود متعین نہیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :