محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی جانب سے کرپٹ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کیخلاف تحریک التواء کار جمع

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بدستور ایسے افسران اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جو بھاری مالی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں‘نبیلہ حاکم علی

پیر 23 جنوری 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی جانب سے کرپٹ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔ تحریک التواء کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ افسران ایسے ملازمین کو تحفظ د ے رہے ہیں جن پر انتظامی اور بھاری مالی کرپشن کی ذمہ داری عائد ہو چکی ہے۔

حال ہی میں ڈینگی مچھر سپرے کی خرید و فروخت میں دو کروڑ کی کرپشن ہوئی اور اس کا ذمہ دار ڈاکٹر ظفر اسلام اور فار ماسسٹ عثمان حبیب کو ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بدستور ایسے افسران اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جو بھاری مالی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان پر یہ ذمہ داری وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم نے عائد کی ہے محکمہ ان کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے اور محکمہ کے سربراہ کی جانب سے ان کو عہدوں سے ہٹایا نہیں گیا دونوں بدستور سیٹوں پر برجمان ہیں ۔

حالانکہ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے حوالے سے گزشتہ دنوں تحریری احکامات جاری گئے گئے کہ کسی افسرا،ملازمین ،اہلکار کے خلاف انتظامی ،مالی یا محکمانہ غفلت ثابت ہو یا اس پر سنگین نوعیت کے الزامات کی روشنی میں انکوائری عائد کی جائے تو اس کو فوری طور پر خدمات انجام دینے سے روک دیا جائے اس حورتحال میں شک و شبہات بڑھ گئے ہیں کہ محکمہ کے افسران بھی اس کرپشن میں حصہ دار ہیں ۔لہٰذا اس ایوان کا مطالبہ ہے کہ ان کرپٹ ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور ان سے رقم وصول کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :