الیکشن کمیشن میں گوشوار جمع نہ کروانے پر (ن) لیگ کے 2اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ‘ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شر کت کی اجازت بھی نہ ملی

پیر 23 جنوری 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) الیکشن کمیشن میں گوشوار جمع نہ کروانے پر (ن) لیگ کے 2اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شر کت کی اجازت بھی نہ ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے پی پی209سے ملک سجاد اور پی پی255سے جمال خان لغاری نے گوشوار ے جمع نہیں کروائے جس پر دونوں کی رکنیت معطل کر دی گئی اور سوموار کے روز سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں دونوں اراکین اسمبلی کو شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔