پنجاب اسمبلی اجلاس ‘صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کے جوابات کو شہزادمنشی اور اسلم اقبال نے غلط قرار دیدیا

(ق) لیگ کے رکن اسمبلی احمد شاہ کا بھی اپنے سوال کے جواب میں عد م اعتماد ‘ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں طاہر کے غیر میعاری کمپنیوں کو ترقیاتی ٹھیکے دینے پر صوبائی وزیر نے خود معاملے کی انکوائری کروانے کی یقینی دہانی کروادی‘مارچ سے تجاوزات کے خلاف آپر یشن کا اعلان پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام میں ٹائونز کو زون میں تبدیل کیا جارہا ہے عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا یقینی بنایا جارہا ہے، منشاء اللہ بٹ کا پورے صوبے میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ کے جواب کو (ن) لیگی رکن اسمبلی شہزادمنشی اور تحر یک انصاف کے اسلم اقبال نے اپنے سوالات کے جوابات کو غلط قرار دیدیا ‘ (ق) لیگ کے رکن اسمبلی احمد شاہ کا بھی اپنے سوال کے جواب میں عد م اعتماد جبکہ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں طاہر کے غیر میعاری کمپنیوں کو ترقیاتی ٹھیکے دینے پر صوبائی وزیر نے خود معاملے کی انکوائری کروانے کی یقینی دہانی کروادی جبکہ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پورے صوبے میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے مارچ سے آپر یشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام میں ٹائونز کو زون میں تبدیل کیا جارہا ہے عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا یقینی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکیمونٹی ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے جبکہ میاں اسلم اقبال کے سوال کے جواب میںصوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کے حلقے میں سڑکوں کی مر مت کے حوالے سے جو بھی کام ہونا ہے اس کا نہ صرف خود جائزہ لوں گا بلکہ اس کام کو مکمل بھی کروایا جائیگا ۔

راجہ راشد حفیظ کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشا ء اللہ بٹ نے کہا کہ نالہ لائی روالپنڈی میں ناجائز تجاوزات موجود ہیں جو20سی25سال سے قائم ہیں جسکی وجہ سے وہاں آپر یشن بہت مشکل ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں بارشوںکی وجہ سے وہاں نقصان ہوتا ہے مگر اب انشاء اللہ تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس کیلئے تمام اراکین اسمبلی کو بھی ملکر کام کر نا ہوگا اور پھر کسی کو کسی کی سفارش نہیں کر نی چاہیے جبکہ راجہ راشد نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت سے پہلے آنیوالی حکومت نے وہاں تمام تجاوزات کا مکمل ختم کر دیا تھا اس لیے یہ کہنا کہ یہ تجاوزات20سے 25سال پرانی نہیں اور اگر حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ ملکر کام نہ کیا تو پھر مجھے بتایا جائے میں کیا کروں جس پر سپیکر نے کہا کہ موسم بر سات سے پہلے یہ کام ہو جائیگا جبکہ صوبائی وزیر نے کہا کہ مارچ سے کاروائی شروع ہو جائیگی اور ہم ہر اچھے اور نیکی کے کام میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر ہی چلیں گے ۔

تحر یک انصاف کے وحید اصغر ڈوگر نے اپنے سوال پر کہا کہ میرے حلقے میں ایک سڑک ہے جسکے بارے میں 2016/17میں کہا گیا وہ بن جائیگی مگر ایسا نہیں ہوا کیا ساہیوال پنجاب یا پاکستان کا حصہ نہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس کو آئندہ مالی سال کے فنڈز سے اس سڑک کو ضرور شروع کرد یا جائیگا مگر کب شروع ہوگی اس کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔