وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب( کل) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کیلئے اہم میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے،ذرائع

پیر 23 جنوری 2017 18:26

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ  پنجاب( کل)  ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کیلئے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف( کل) منگل کو ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کیلئے اہم میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پروزیراعظم کی طرف سے ملتان سمیت خطے کیلئے اہم میگا پراجیکٹس کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے پیپرورک مکمل کیا جاچکا ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے نشتراسپتال کی طرز پر ملتان میں ایک اور بڑے ہسپتال، میڈیکل یونیورسٹی اور چڑیا گھر کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :