پرائیویٹ کمپنیوں کے گارڈ خود سیکیورٹی رسک بنتے جا رہے ہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:01

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء ) سرگودھا سمیت ملک بھر میں پرائیویٹ کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز خود شہریوں کیساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کیلئے سکیورٹی رسک بنتے جارہے ہیں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں نے ایسے افراد کو سکیورٹی گارڈ رکھا ہوا ہے جو جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے جعلی شناختی کارڈ وغیرہ بنوائے ہوئے ہیں اکثر اوقات یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن اداروں میں چوری‘ ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں ان میں سے 65 سے 70 فیصد کڑیاں متعلقہ سکیورٹی گارڈز سے جا ملتی ہیں ملک بھر میں مختلف وارداتوں میں ملوث سکیورٹی گارڈز کے بارے میں خفیہ اداروں کے تہلکہ خیز انکشافات نے حکومت کیلئے سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے دوسری پنجاب حکومت نے ایک سو سے زائد سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز پر پابندی لگادی ہے جس میں کئی نامور کمپنیاں بھی شامل ہیں اور ان کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :