پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر بھتیجی قتل

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 جنوری 2017 18:01

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔23 جنوری ۔2017ء ) پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے پر چچا نے فائر مار کر بھتیجی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 10چودہ ایل کا رہائشی 35سالہ نذیر مسیح عرف کالی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس کا بھائی بوٹا مسیح و دیگر اہل خانہ راضی نہ تھے گزشتہ روز صبح 10بجے کے قریب اسی مسئلہ پر گھر میں تکرار ہوگئی جس پر طیش میں آکر نذیر مسیح عرف کالی نے فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی 20سالہ صائمہ دختر بوٹا مسیح کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ کسووال نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :