تصدیق شدہ نیم معذور طلباء پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیمی منصوبوں کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے شیڈول جاری

پیر 23 جنوری 2017 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ایسے پارٹنر سکول، جن کا انضمامی تعلیم منصوبے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور ان کے طالب علموں کی تصدیق حکومت پنجاب کے محکمہ برائے خصوصی تعلیم نے کردی ہے ، کو اطلاع دی جارہی ہے کہ نیم معذور طالب علموں کو موجودہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

تصدیق شدہ نیم معذور طالب علموں کی فہرستیں پیف ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،لہٰذا تمام سکول مالکان اس با ت کو یقینی بنائیںکہ یہ معذوربچے امتحان میں نہ بیٹھیں۔انضمامی تعلیم سے منسلک لاہور ،ملتان ، وہاڑی ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور چکوال کے تعلیمی اداروں کو نیم معذور بچوں کے امتحان سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیمی منصوبوں کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے شیڈول جاری کر دیے گئے ہیں۔

پیف انتظامیہ کے مطابق مفت تعلیم کے منصوبے -’فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول ‘ سے منسلک پنجاب بھرکے پارٹنر سکولوں کا 17ویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 25جنوری تا 31جنوری منعقد ہوگاجبکہ پی ایس ایس پی فیز1کے سکولوںکا بیس لائن کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 3فروری تا7فروری ہوگا۔بعد ازاں ’ایجوکیشن ووچر سکیم ‘کا 15واں اور ’نیو سکول پروگرام ‘سے الحاق شدہ پارٹنر سکولوںکا12واںسالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 16تا 24فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :