مئیر لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید کا کلین لاہور پراجیکٹ کے سلسلے میں یونین کونسل 20 با دامی باغ اور چائنہ سکیم کے علاقوں کا دورہ

پیر 23 جنوری 2017 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شروع کیے جا نے والے پراجیکٹ-" کلین لاہور پراجیکٹ "کے سلسلے میں یونین کونسل 20 با دامی باغ اور چائنہ سکیم کے علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر یوسی چئیر مین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔مئیر لاہور نے صفائی ستھرائی پر مامور سٹاف کے کام کاجائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل پر بات چیت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے مطابق اولین ترجیح عوام الناس کی خدمت ہے اور ان کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی مئیر ز اور یو سی چیئر مین اس صٖفائی ستھرائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے اور شہر کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے مزید بہتر کریں گے تا کہ لاہور کے باسی بہترین ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :