میڈیاہاؤسز حملہ کیس،قمر منصور کی 3جبکہ گل فراز خٹک کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور

عدالت نے 10مفرور ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،گرفتاری کے لیے رینجرز سے مدد لینے کی ہدایت

پیر 23 جنوری 2017 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) انسدا ددہشت گردی کی عدالت نے ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ سے متعلق کیسز میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی 3اور گل فراز خٹک کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملک مخالف تقاریر اور میڈیاہاؤسز پر حملہ سے متعلق 5مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کی ایک ایک لاکھ روپے میں تین مقدمات جبکہ گل فراز خٹک کی ایک مقدمے میں ضمانت میں منظور کرلی ہے ۔عدالت نے 10مفرور ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے رینجرز سے بھی مدد حاصل کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :