ڈی جی خان:ہوٹل کی چھت گرگئی،ملبے تلے15افراددب گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 17:31

ڈی جی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء): ڈیرہ غازیخان میں ہوٹل کی چھت گرگئی،ملبے تلے 15افراددب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں فریدی بازارمیں ایک ہوٹل کی چھت گرگئی۔

(جاری ہے)

چھت کے ملبے تلے آکر15افراد دب گئے ہیں۔ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ملبے کے نیچے 15افرادکے دب جانے کی اطلاع ہے۔ جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔