وفاقی وزیر خرم دستگیر خان دورہ برسلزکے موقع پر یورپی کمیشن اور یورپین پارلیمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 23 جنوری 2017 17:47

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان  دورہ برسلزکے موقع پر یورپی کمیشن اور یورپین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان دورہ برسلز کے موقع پر یورپی کمیشن اور یورپین پارلیمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران یورپین انسٹی ٹیوٹ آف ایشیا و سٹڈیز کی طرف سے ’’پاکستان کی بدلتی ہوئی حقیقت امن و ترقی کیلئے ایک موقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔

وہ چار روزہ دورے کے دران یورپی پارلیمنٹ اور کمیشن کے نمائندوں کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے ابھرتے ہوئے مواقعوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے صنعتی شعبہ کی کارکردگی سے متعلق بھی حکام کو آگاہ کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی طرف دیگر ترقی پذیر ممالک کے مقابلہ میں بہتر ہے اور پاکستان کا نمبر 52 جبکہ بھارت کا 60 واں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :