روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 500 روپے اور 6 ہزار 966 روپے پر بند

پیر 23 جنوری 2017 17:38

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 500 روپے اور 6 ہزار 966 روپے پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 450 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 500 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 912 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 966 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 635 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 111 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 11 ہزار 285 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 550 روپے سے 7 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہارون آباد کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 550 روپے فی من رہے جبکہ احمد پور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خان پور کی روئی کی 8 ہزار 85 گانٹھوں کے مشروط سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار روپے فی من رہے جبکہ رحیم یار خان کی روئی کی 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 750 روپے فی من پر بند ہوئے۔