پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ٹیل کے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،بابر حسین آفندی
پیر 23 جنوری 2017 17:32
(جاری ہے)
تقریب میں ضلع کونسل کے چیئرمین شہریار وسان، جنرل منیجر سیڈا نظیر عیسانی، ایم ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر احسان علی پنہور، پی پی رہنما پرویز ڈاہری، سپرنٹینڈنٹ انجینئربھائی خان لاکھو، چیف انجینئردھنو مل ، ایم ڈی مصطفی راجپر، ضلع کونسل کے رکن سید حسین شاہ نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔
خاص معاون بابر حسین آفندی نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ چھوٹے آبادگاروں کے معاشی مسائل حل کیے جائیں اور فیض گنج کے ٹیل کے آبادگاروں کی فصلوں تک پانی پہنچایا جائے تاکہ آبادگار اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں انہوں نے کہا کہ فیض گنج کینال اور جوہی کینال کی صفائی اور پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے سماجی تنظیم ایم ڈی ایف کاکردار قابل ستائش ہے انہوںنے کہا کہ پانی کے مسائل، روزگار اور دیگر مسائل کے لیے آبادگاروں کو خود آگے آنا ہوگا نہروں ، شاخوں کی صفائی اور دیگر کاموں کی نگرانی خود کریں انہوں نے کہا کہ مشترکہ طور پر تنظیم سازی، آبپاشی محکمہ اور آبادگاروں پر مشتمل کمیٹی ہر علاقے میں پانی پہنچانے ، روزگار اور آبادگاروں کے معاشی مسائل کو فوری حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہالینڈ ، ترکی، انڈیا ، سری لنکا اور دیگر ممالک میں پانی کے منصفانہ تقسیم کے لیے شراکتی نظام چل رہا ہے ۔ تقریب سے ضلع کونسل کے چیئرمین شہر یار وسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، آبادگاروں کو زرعی پانی کی فراہمی ہے انہوں نے تعلقہ کونسل کے چیئرمینوں اور یو سی چیئرمین سمیت کونسلرزکو ہدایت کہ وہ محکمہ آبپاشی اور سماجی تنظیم کے ساتھ آبادگاروں کی تربیت ، ٹیل تک پانی پہنچانے معاشی مسائل حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ایم ڈی ایف کے ایم ڈی احسان علی پنہور نے کہا کہ آبادگاروں کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے مختلف شعبوں میں تربیت ، زراعت کے فروغ ، لائیو اسٹاک اور پانی کے درست استعمال سمیت سماجی خدمات کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے ، تقریب سے بدین کے آبادگار رہنما اقبال قمبرانی ، سیڈا کے جی ایم نظیر عیسانی، آبادگار رہنما ڈاکٹر ارسلان راجپر ، سماجی نازیہ سیال ، ضلع کونسل کے رکن سید حسین شاہ ، پرویز ڈاہری اور دیگر نے خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.