لاہور شہر میں 13 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘پیاف

پارکنگ پازوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا انتخاب تاجر برادری کی مشاورت سے جلد از جلد کیا جائے

پیر 23 جنوری 2017 17:32

لاہور شہر میں 13 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لاہور شہر میں 13 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا ہے۔ اہم مارکیٹوں میں پارکنگ کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جار ہا ہے۔مارکیٹوں میں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے اور غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو تا رہاہے اور عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو کربناک صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے سے کاروباری افراد کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے سیئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری وزیر اعلیٰ شہباز شریف، پرویز ملک، خواجہ احمدحسان ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ کو ایڈریس کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور کی اہم تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پیاف کا دیرینہ مطالبہ ہے جو پورا ہونے جا رہا ہے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پارکنگ پازوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا انتخاب تاجر برادری کی مشاورت سے جلد از جلد کیا جائے اور تعمیرایک سال میں ممکن بنائی جائے تاکہ تاجر برادری کی مارکیٹس میں آمدورفت اور سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو سکے۔ سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایسے اقدامات بلا شبہ قابل تعریف ہیں۔ لاہور بزنس کمیونٹی کیلئے حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پارکنگ پلان اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :