صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کا سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑ ہ کا دورہ

پیر 23 جنوری 2017 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ قیدیوں کی اصلاح اور انہیںمعاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے جیلوں میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میںمختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پرکہی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے صوبائی وزیر کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں قائم جیلوں میں صحت و صفائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ساڑھے چارہزار سے زائد اضافی ٹوائلٹس کی تعمیر جبکہ34جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ جیل میںمختلف بیرکس،ہسپتال اورباورچی خانے کا معائنہ کیا اورتسلی بخش انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے نوجوانوں کے میس، کامن روم،سٹاف کالونی اور الیکٹرک سب ڈویژن کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے جیل میں نظم وضبط، صحت و صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :