سندھ اسمبلی ،پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کی ایک تحریک التواء کوخلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا

پیر 23 جنوری 2017 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کی ایک تحریک التواء کو قائم مقام اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔ محرک نے اپنی یہ تحریک آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2015-16 کی بنیاد پر پیش کی تھی ، جس میں حکومت سندھ کے مختلف انتظامی محکموں کی جانب سے ایک کھرب روپے مالیت کی مالی بے قاعدگیوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے تحریک کی مخالفت کی اور بتایا کہ یہ رپورٹ سندھ اسمبلی میں 18 نومبر کو پیش کی جا چکی ہے ، جسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اس تحریک کا حالیہ نوعیت کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس جا چکا ہے ۔ اس لیے یہ کسی بھی لحاظ سے قابل غور نہیں ہو سکتی ۔ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اسے خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :