سندھ پیمنٹ اور ویجز بل 2015 ( سندھ بل نمبر 34 آف 2015 ) پر غورو خوض جمعرات تک موخر

پیر 23 جنوری 2017 17:28

سندھ پیمنٹ اور ویجز بل 2015 ( سندھ بل نمبر 34 آف 2015 ) پر غورو خوض جمعرات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ پیمنٹ اور ویجز بل 2015 ( سندھ بل نمبر 34 آف 2015 ) پر غورو خوض جمعرات تک موخر کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران جب اس بل پر غور کا مرحلہ آیا تو صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے قائم مقام اسپیکر سے استدعا کی کہ بل پر غور جمعرات تک ملتوی کر دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ارکان بحث میں حصہ لے سکیں اور اگر کچھ ارکان اپنی ترامیم پیش کرنا چاہیں تو وہ ترامیم بھی تجویز کر سکیں ۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر نے بل پر غور جمعرات تک موخر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :