ایوان میں ارکان کو کسی بھی اہم معاملے پر اظہار خیال کی مکمل آزادی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

یہ افسوس ناک بات ہے ایوان میں محض پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کرپشن کی بات کی جائے،مراد علی شاہ کا تحریک التواء پر اظہار خیال

پیر 23 جنوری 2017 17:28

ایوان میں ارکان کو کسی بھی اہم معاملے پر اظہار خیال کی مکمل آزادی ہے،وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں ارکان کو کسی بھی اہم معاملے پر اظہار خیال کی مکمل آزادی ہے لیکن یہ افسوس ناک بات ہے کہ ایوان میں محض پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کرپشن کی بات کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کی ایک تحریک التواء پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے قائم مقام اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے سیکرٹریٹ سے بھی شکوہ ہے کہ وہ ایسی تحریک التواء کو بھی کارروائی کے ایجنڈے میں شامل کر لیتا ہے ، جن کا تعلق کسی فوری اور ہنگامی نوعیت کے معاملے سے نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے برطانیہ اور بھارتی پارلیمنٹ میں تحریک التواء کے حوالے سے مرتب کردہ قواعد اور معیار کا بھی ذکر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 14 سالہ پارلیمانی تجربہ ہے اور انہوں نے بڑی محنت کے بعد اور غلطیاں کرکے کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ایوان میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جس رپورٹ کی بنیاد پر تحریک التواء پیش کی گئی ہے ، یہ کوئی حالیہ واقعہ نہیں ہے لیکن اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسے ایجنڈے کی کارروائی میں شامل کرلیا ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی تحریک التواء ایوان میں اس وقت قابل غور ہو سکتی ہے ، جب اس کا تعلق سیشن کے دوران کسی حالیہ اور اہم نوعیت کے واقعہ سے ہو ۔

متعلقہ عنوان :