آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکورہیڈکوارٹرزملتان کادورہ

پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے،دہشتگردی کیخلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں‌سخت بنادیاہے،ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھیں۔آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 17:09

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکورہیڈکوارٹرزملتان کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کادورہ کیا،جہاں انہیں‌سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوج کے افسران اور جوانوں‌سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں‌سخت بنادیاہے۔ انہوں نے ہدایت کہ ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھیں۔انہوں‌نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرشارفوج ہے۔ اس موقعہ پرکورکمانڈرملتان نے آرمی چیف کوفوج کی آپریشنل تیاریوں‌پربریفنگ دی۔ جبکہ آرمی چیف نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :