2013ءمیں پاکستان کوکنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا

مشرف نے ملک کا ستیاناس جبکہ بلاول کے بابازرداری نے سواستیاناس کیا،پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے،جوکہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔وفاقی وزیرریلوے کا گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 16:58

2013ءمیں پاکستان کوکنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا

وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ مشرف نے اپنے آٹھ سالوں میں ملک کا ستیاناس کردیا،جبکہ بلاول کے بابازرداری نے پانچ سالوں میں سواستیاناس کردیاہے،2013ء میں پاکستان کوکنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا،پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے،جوکہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔انہوں نے آج گوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو2013ء میں کنگال کرکے ہمارے حوالے کیاگیا۔

بلوچستان میں آگ،سندھ میں ڈاکوراج اور خیبرپختونخواہ طالبان کے ہاتھوں یرغمال تھا۔لیکن آج ملک میں دہشتگردچھپتے پھررہے ہیں اور ریاستی ادارے ان کاپیچھا کررہے ہیں۔ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈاضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوچلانے کیلئے تدبر،جرات،حوصلہ اور برداشت چاہیے۔

(جاری ہے)

جوکہ صرف مسلم لیگ(ن)کی قیادت نوازشریف کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عروج پرتھی،آج لوڈشیڈنگ کے کئی گھنٹے کم ہوچکے ہیں،اگلے دنوں میں مزیدلوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاماضی میں لوٹواور پھوٹو کی پالیسی پرحکومتیں چل رہی تھیں۔ہمارالانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچاتوعدلیہ بحالی تحریک کااعلان کردیاگیا۔جب جج بحال ہوئے توہم نے اسی شہرمیں فیصلہ کیاکہ ہمیں گھر وں کولوٹ جاناچاہیے۔لیکن ایک پاگل جواسلام آبادمیں چھپاہواتھا،جو ہربارچھپ جاتاتھا۔کہتاتھا کہ زرداری کی حکومت کوگرادو۔

متعلقہ عنوان :