ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجو نے لیاری کے بچوں میں کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیں

پیر 23 جنوری 2017 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) لیاری کے بچے کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، باکسنگ سمیت دیگر سماجی سرگرمیوں میں بچوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، ایس ایس پی سٹی کراچی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ لیاری سماجی اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے ، سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں لیاری کے بچوں میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ، بچے مستقبل کا معمارہوتے ہیں، کھیلوںسمیت سماجی سرگرمیوں ، نوجوانوں اور بچوں کے بنیادی حقوق کے فروغ کیلئے ارادو پاکستان کی ٹیم معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے ․ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی کراچی فیض اللہ کوریجو نے لیاری کے تیس بچوں اور بچیوں میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مذید مواقعوں تک رسائی فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ․ بچوں کیلئے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ پیش کرنے پرآس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے سیکریٹری سلمان کھتری نے ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو کا شکریہ ادا کیا اور سندھ پولیس کے تعاون کو سہرایا ․منعقدہ تقریب میں سلطان مندھرو، یونس قمبرانی، رفیق اسماعیل میمن ، انسپکٹر محمد حنیف سمیت آس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن کے اراکین بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :