سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے میں سب سے آگے نکل جائے گا، حاجی پرویز خان

پیر 23 جنوری 2017 17:00

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے میں سب سے آگے نکل جائے گا، حاجی پرویز ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کسان پیکیج کاشتکاروں کیلئے مثالی اور تاریخی ریلیف پروگرام ہے، اس پیکیج میں کیڑے نکالنے والے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں روڑے نہ اٹکائیں۔ اس امر کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

حاجی پرویز خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والے عناصر موٹر وے جیسے منصوبے کی بھی ماضی میں مخالفت کرتے رہے ہیں اور اب اسی پر سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے میں سب سے آگے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب عام آدمی ایک تمام بنیادی سہولیات سے مزین زندگی بسر کرے گا اور تنقید برائے تنقید کرنے والے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی شرمندہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :