ْکراچی، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

گرفتار ملزم نے ویڈیو بیان میں سب کچھ اگل دیا

پیر 23 جنوری 2017 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس کی کالی بھیڑوں کے ملوث ہونے کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت کے الزام میں گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں سب کچھ اگل دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور انکشاف سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں گرفتار ملزم پیر محمد نے ویڈیو بیان میں سب کچھ اگل دیا اور بتایا کہ منگھوپیر تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد اشرف رند پچاس ہزار روپے میں بلوچستان سے لائے جانے والے آئل ٹینکر کراچی میں داخل کرواتا ہے۔پولیس ذرائع کیمطابق منگھوپیرکے سب انسپکٹر محمد اشرف رند کے تعلقات کالعدم تنظیموں سے بھی ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :