لاہور، سڑکیں اور پل بنانا ترقی نہیں حکمران پل بنا کر اپنی کارکردگی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مہرین انور ملک

پیر 23 جنوری 2017 16:57

لاہور، سڑکیں اور پل بنانا ترقی نہیں حکمران پل بنا کر اپنی کارکردگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سڑکیں اور پل بنانا ترقی نہیں۔حکمران پل بنا کر اپنی کارکردگی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔سڑکوں کی تعمیر سے کوئی قوم آگے نہیں گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں عوام کو تازہ سبزی ملتی ہے اور نہ خالص دود ھ ملتا ہے ، اشرافیہ کے خلاف بولنے والے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں،پنجاب میں حکمرانوں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اوروہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نہ جانے وہ پیپلزپارٹی سے کیوں خوف زدہ ہیں ،مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے خلاف بہت بولتی ہے لیکن عوام حقائق جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں حکمرانوں سے تو تکلیف نہیں لیکن ان کی ناقص کارکردگی سے پوری قوم کو تکلیف ہے ،ان کے ناقص اقدامات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے ، عوام جانتے ہیں کہ حکمرانوں کی کارکردگی کتنی ناقص ہے ،وہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں،

متعلقہ عنوان :