مظفرآباد،زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بین الاقوامی تعلیمی فورم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

پیر 23 جنوری 2017 16:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان برطانوی حکومت کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی فورم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پر مسلم لیگ کارکنوں کا جم غفیر امڈ آیا ،سینکڑوں کارکنوں کا شاندار استقبال ،لوگوں کی بھاری تعداد میں موجودگی کے باعث برطانوی پولیس کو خصوصی انتظامات کیئے ،ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والے ہجوم سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری ہمارا اثاثہ ہیں ،انہیں یقین ہونا چاہیے کہ اب وہاں آپ کے ساتھ اب کوئی حکومت سرپرستی میں زیادتی نہیں کر سکتا ،اپنا خون پسینا لگا کر محنت سے دیار غیر میں اپنا بھرپور مقام بنانے والے ہمارا فخر ہیں تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی اور سرمایہ کاری میں آپ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے آزاد حکومت عوام کی حکومت اور آپ کے وسائل کی امین ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ کسی کو زیادتی نہیں کرنے دونگا ،مرکزی سطح پر خود ان سے متعلق سارے معاملات کی نگرانی کرونگا جبکہ ضلعی سطح پر بھی اورسیز سیل قائم کیے جارہے ہیںجو کہ ان سے متعلق شکایات کا فوری طورپر ازالہ کرینگے تارکین وطن نوجوانوں کو آزادکشمیر لیکر جائیں گے انہیں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے ۔ انہوں نے کہا حوالے سے بھرپور آگاہی دینگے تاکہ وہ واپس آکر اپنی کیمونٹی میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو مہذب اقوام تک پہنچا سکیںکہ برطانیہ میں آمد پر کشمیریوں نے جس محبت اور پیار کااظہار کیا ہے وہ میرے لییے ناقابل فراموش ہے آزادکشمیر کو ایسا مثالی خطہ بنائیں گے کہ جہاں تارکین وطن شوق سے جاکر سرمایہ کاری کرینگے ہم نے ریاست کی مستقل پائیدار ترقی کی راہیں متعین کی ہیں حکومت سنبھالتے ہی تین ترجیحات متعین کیں جن میں سے پہلی تحریک آزادی کشمیر جس کی بنیاد پر ہماری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا کہ اپنے مظلوم،محکوم بھائیوں کی مدد کی جا سکے ہم نے اس حوالے سے جدید ذرائع ابلاغ کو بروے کار لاتے ہوے زمینی حقائق اور حکمت کو مد نظر رکھتے ہوے کام کرنا ہے ریاست کی ساری سیاسی قوتوں کو اس ضمن میں ساتھ لیکر چلیں گے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،ایم ایل اے اور سیز جاوید اقبال بھی موجود تھے ۔وزیراعظم جونہی ائیرپورٹ کے لائونج میںپہنچنے تو فضاء دیکھو دیکھ کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر صدر ن لیگ برطانیہ زبیر اقبال کیانی ، راجہ امیتا ز احمد خان مرکزی نائب صدر یوسف بندروی ،،شفیق پلاہوی چیئرمین اورسیز ،راجہ قربان خان ، ،راجہ منشی خان سابق ایم ایل اے ،یوسف بندروی راجہ آصف صدر یوتھ ونگ ،سعید صحاف کشمیری چیئرمین ایڈوائزری بورڈ ،راجہ نواز مرکزی نائب صدر شاہد راٹھور ممبر مرکزی مجلس عاملہ ،اشتیاق اعوان جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ،یونس چھتروی ،راجہ مروت ،راجہ تاج ،عبد الرحمن ارائیں ،چوہدری سعید ،راجہ فیاض ،راجہ رفاقت ،چوہدری محمد علی ،راجہ نوید ،راجہ افتخار ،نوید اختر گوگا،راجہ امجد ،بشیر داوڑی ،توقیر مرزا ،طارق جمیل ،افتخار کھتیاڑوی ،امجد فاروق ،راجہ مقصود،سردار افتخار ،توصیف کیانی ،سردار فاروق ،راجہ انعام اللہ ،چوہدری سلیم بھی موجود تھے وزیراعظم کو ایک جلوس کی شکل میںا یئرپورٹ سے ہوٹل تک لایا گیا اس موقع پر پولیس کو سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیئے ائیرپورٹ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے راجہ امتیاز خان مرکزی نائب صدر ،زبیر اقبال کیانی و دیگر نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ ماہ کے اندر خطے کے اندر تعمیر و ترقی ،خوشحالی اور میرٹ کی بحالی کے لیے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں تارکین وطن ان کی قیادت پر مکمل اور غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے ہیں وزیراعظم کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری تعلیم سکولز ارشاد احمد قریشی ،پرنسپل سٹاف آفیسر مسعود الرحمن ،پریس سیکرٹری راجہ وسیم و دیگر بھی تھے

متعلقہ عنوان :