بینکنگ کورٹ کراچی نے فراڈ کیس میں ملوث 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 7,7سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی

پیر 23 جنوری 2017 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) بینکنگ کورٹ کراچی نے فراڈ کیس میں ملوث 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 7,7سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔پیر کوبینکنگ کورٹ میں بینک فراڈ کیسز کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس میں ملوث 2ملزمان عبدالرحمن ظہیر اور یاور کو جرم ثابت ہو نے پر 7,7سال قید بامشقت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔ملزم عبدالرحمن ظہیر پر ڈیڑ کروڑ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 2سال قید ہوگی جبکہ ملزم یاور پر تین مقدمات میں 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔دونوں ملزمان بینک فراڈ میں ملوث تھے ۔ملزمان کے خلاف 2011اور 2012میں مقدمات قائم کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :