رکن سند ھ اسمبلی ڈاکٹربہادر ڈاہری کی قتل کے مقدمے میں 20فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 23 جنوری 2017 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن سند ھ اسمبلی ڈاکٹربہادر ڈاہری کی قتل کے مقدمے میں 20فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 20فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹربہادر ڈاہری کے خلاف قتل کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے ۔عدالت نے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ڈاکٹر بہادر ڈاہری کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ڈاکٹربہاد ڈاہری پر 2009میں اسماعیل ڈاہری کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :