سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور کی عبوری ضمانت میں 6فروری تک توسیع کردی

پیر 23 جنوری 2017 16:44

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور کی عبوری ضمانت میں 6فروری تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے میرمنور تالپور کے خلاف انکوائری ختم کردی ہے ۔عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے میر منور تالپور کی عبوری ضمانت میں 6فروری تک توسیع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :