نیب ریفرنس میں شریک ملزم انعام اکبر کو 26فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت

پیر 23 جنوری 2017 16:44

نیب ریفرنس میں شریک ملزم انعام اکبر کو 26فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں شریک ملزم انعام اکبر کو 26فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف نیب ریفرنس میں شریک ملزم انعام اکبر کی بیرون ملک جانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو بیرون ملک کاروبار کے سلسلے میں جانا ہے ۔

انعام اکبر عبوری ضمانت پر ہیں ۔وہ قانون اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے انعام اکبر کو 26فروری تک بیرون جانے کی اجازت دے دی ہے ۔واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن اور دیگر پر 5ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :