پاکستانیوں اور بھارتیوں کے پسندیدہ ریپر بھومیہ نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جنوری 2017 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2017ء) : پاکستانیوں اور بھارتیوں کے پسندیدہ ریپر بھومیہ نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھومیہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیغام میں ابرارالحق کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری جب سے ان (ابرارالحق) سے ملاقات ہوئی ہے تب سےمیں نے شراب نوشی کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی بھی ترک کر دی ہے ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ابرالحق کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بھومیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر میں شراب نوشی اور سگریٹ نوشی ترک کر سکتا ہوں تو پھر کوئی بھی کر سکتا ہے۔