عدالت کاحکم:خطیب لال مسجدمولاناعبدالعزیزکومقدمے میں رہاکردیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جنوری 2017 16:19

عدالت کاحکم:خطیب لال مسجدمولاناعبدالعزیزکومقدمے میں رہاکردیاگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری2017ء):خطیب لال مسجدمولاناعبدالعزیزکوعدالت نے بری کردیاہے،مولاناعبدالعزیزکی رہائی کاحکم جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت نے سنایاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالعزیزکیخلاف دھمکیاں دینے کامقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ تاہم مقدمے کامدعی ملزم کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ جس پرعدالت نے مولانا عبدالعزیزکو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے مولاناعبدالعزیزکیخلاف آج آخری مقدمے کافیصلہ بھی سنادیاگیاہے۔