ٹرین حادثی: پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا

پیر 23 جنوری 2017 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلوے کے بڑھتے ہوئے حادثات پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا گیاجبکہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ٹرین حادثات روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے ملک میں ریلوے کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا گیا ہے اور نوٹس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایوان میں ریلوے کی کارکردگی پر بحث کی جائے ، حکومت ٹرین حادثات روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، متعلقہ وزیر ایوان میں پیش ہو کر عوام کے خدشات کو دورکریں۔

متعلقہ عنوان :