قائم پور کے نوجوان اور خانیوال کے شی میل کی مبینہ شادی

ملزمون کے خلاف 295/C ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، وکیل مسلمان شی میل سے نکاح نہیں کرسکتا، ایسا کام کرنے والا شخص دائرہ ا سلام سے خارج ہوجاتا ہے، عالم دین مولانا محمد شفیق نے فتوی جاری کردیا

پیر 23 جنوری 2017 16:32

قائم پور کے نوجوان اور خانیوال کے شی میل کی مبینہ شادی

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) قائم پور کے عابد نامی نوجوان نے شی میل سے مبینہ شادی کرلی۔ تفصیل کے مطابق دو دن قبل قائم پور کے محمد عابد نامی نوجوان نے خانیوال کے رہائشی چاہت عرف کاکانامی شی میل سے قائم پور میں مبینہ شادی کی۔ تقریباً 50,40 شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں موجود لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ چاہت عرف کاکا نے عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

مبینہ نکاح کے موقع پر محمد عابد اور چاہت نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں اور باقاعدہ رخصتی کی گئی اور ہنی مون بہاولپور میں منانا طے ہوا تھا۔ اس سلسلے میں جب پولیس تھانہ قائم پور کے ایس ایچ او لیاقت علی گل سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔قائم پور کے عالم دین مولانا محمد شفیق نے بتایا کہ مسلمان شی میل سے نکاح نہیں کرسکتا۔ ایسا کام کرنے والا شخص دائرہا سلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ سینئر وکیل رائو بابر علی نے بتایا کہ ملزمون کے خلاف 295/C ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔