لیاری ، میراناکہ پرحساس اداروںکاآپریشن، گینگ وارکمانڈر سمیت 7افراد گرفتا ر

پیر 23 جنوری 2017 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) لیاری کے علاقے میراناکہ پرحساس اداروںکے اہلکاروںکاگینگ وارکے اہم کمانڈروںکی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن ،گینگ وارکمانڈرکالاپپوعرف ملتانی،ضیاء اورسلیم کے اہم کارندے سمیت 7افرادزیرحراست۔دستی بم،اسلحہ منشیات اوردیگرسامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح لیاری کے علاقے میراناکہ کے اطراف میں حساس اداروںکے اہلکاروںکی بھاری نفری نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈروںاورکارندوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکوگاڑیاںکی رکاوٹیںاوراہلکاروںکوتعینات کرکے مکمل طورپرسیل کردیااورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی بالکل اجازت نہیںتھی،حساس اداروںکے اہلکاروںنے گینگ وار کے خطرناک کمانڈروںکالاپپوعرف ملتانی،ضیااورسلیم ملتانی کے ٹھکانوںاورگھروںپرچھاپے مارتے ہوئے 7افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ذرائع کے مطابق زیرحراست افرادمیں مذکورہ لیاری گینگ وار کے کمانڈروںکے اہم شوٹربھی ہیں،جوکہ پولیس کومتعددسنگین وارداتوںمیںمطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایاکہ گینگ وارکمانڈرکالاپپوعرف ملتانی،ضیاء اورسلیم ملتانی کافی عرصے سے روپوش تھے اب دوبارہ لیاری میراناکہ کے اطراف میںدیکھے جارہے ہیںجس کے بعدحساس اداروںنے آپریشن کیاہے اورمذکورہ کمانڈرپولیس کوقتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان سمیت متعددوارداتوںمیں مطلوب ہیں،

متعلقہ عنوان :