بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک کوتوانائی ضروریات کے حوالے سے بحرانی کیفیت کا سامنارہا ہے،توانائی کی قلت سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کا132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 16:23

بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک کوتوانائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک کوتوانائی ضروریات کے حوالے سے بحرانی کیفیت کا سامنارہا ہے،توانائی کی قلت سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو 132 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ بجلی نظام کی بہتری کیلئے گرڈسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈ کیے جارہے ہیں،ملک کو توانائی ضروریات کے حوالے سے بحرانی کیفیت کا سامنارہا ہے،بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ توانائی کی قلت سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،دریائے سندھ،سوات اور کنہار پر پن بجلی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے،منصوبوں کی جلد تعمیر کیلئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دی جائے گی