سوراب میں کار حادثے میں ایک شخص جاںبحق ،لیویز

پیر 23 جنوری 2017 16:20

قلات۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ٹو ڈی کار سوراب کے علاقے میں حادثے کا شکارہونے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق پیر کو کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے تیز رفتار ٹوڈی کار سوراب کے علاقے گدر میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں علی محمد نامی شخص موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا،متوفی کا تعلق ضلع مستونگ سے بتایا جاتا ہے ،ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :