سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ فیسٹیول 28 جنوری سے شروع ہوگا

پیر 23 جنوری 2017 16:18

سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ فیسٹیول  28 جنوری سے  شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سی ڈی اے کی جانب سے 28 جنوری سے مارگلہ فیسٹیول کا انعقاد ہوگا جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے سپورٹس ، کلچر اور ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء الله امان کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر اسلام آباد میں مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسلام آبادکے شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو دیکھنے کا بھی موقع مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ ثقافتی پروگراموں میں نامور گلوکاروں کو مدعو کریں گے، مارگلہ فیسٹیول 28 جنوری سے 30 اپریل تک منعقد ہو گا جس میں صوفی میوزیکل نائٹ، کلچرل شو اور دیگر ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسی طرح فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے پروگرام بھی مرتب کئے گئے ہیں جس کے مطابق بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، ٹینس، انٹرا سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :