ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا

پیر 23 جنوری 2017 16:18

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس موقع پر تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی کی جانب مبذول کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی، مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے، جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔