د ی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افغانستان اور خطے کی ترقی کے فروغ کیلئے مفیدثابت ہوا، افغانستان

منصوبے سے خطے کی ترقی کیلئے نئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں،افغانستان چین کے ساتھ متعلقہ منصوبوں کو فروغ اور چینی ترقی کے نتائج میں مشترکہ طور پر حصہ ڈالنا چاہتا ہے، افغان سفیر جانان موسی زئی

پیر 23 جنوری 2017 16:14

د ی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ افغانستان اور خطے کی ترقی کے فروغ کیلئے مفیدثابت ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) افغانستان نے کہا ہے کہ د ی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی افغانستان اور خطے کی ترقی کے فروغ کیلئے مفیدثابت ہوئی ، منصوبے سے خطے کی ترقی کیلئے نئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔چین میں افغان سفیر جانان موسی زئی نے بیجنگ میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے علاقائی ترقی کیلئے نئے مواقع فراہم فراہم کیے جارہے ہیں،افغانستان چین کے ساتھ متعلقہ منصوبوں کو فروغ اور چین کی ترقی کے نتائج میں مشترکہ طور پر حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا سال 2017میں چین اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد باسٹھویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سی آر آئی سے بات کے دوران انہوں نے کہا گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی افغانستان اور خطے کی ترقی کے فروغ کیلئے مفیدثابت ہوئی ہے،اس وقت افغانستان میں 2015سی2024 تک دس سال کا قومی منصوبہ جاری کیا گیا ہے،سفیر جانان موسی زئی کا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک منصوبوں کے ایک دوسرے سے وابستہ کرنا باہمی مفادات کو عمل میں لانے کی کڑی ہے،رواں سال مئی میں بیجنگ میں ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون کے فورم کے حوالے سے افغان سفیر نے کہاکہ افغان حکومت اس فورم پر بڑی توجہ دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :