امریکا کا افغانستان میں مزید ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکارتعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 23 جنوری 2017 16:11

امریکا کا افغانستان میں مزید ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکارتعینات کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) امریکا نے افغانستان میں مزید ڈیڑھ ہزارفوجی اہلکارتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاجو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں ڈیڑھ ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا ۔ 9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے ۔واضح رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی 300 امریکی اہلکار تعینات ہیں ، باقی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :