وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاست میں رواداری وجمہوری اقدار کوفروغ دیا ہے، سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر

پیر 23 جنوری 2017 15:38

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاست میں رواداری وجمہوری اقدار کوفروغ ..
کوئٹہ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیاست میں رواداری وجمہوری اقدار کوفروغ دیا ہے، اپوزیشن جماعتیں اس خوف میںمبتلا ہے کہ اگر وزیراعظم محمدنواز شریف کی جانب سے ملک بھر میں عوامی فلاحی وبہبود کے جاری منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی،،عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ملک بھر میں نئے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا قیام، ہیلتھ انشورنس کارڈز، وزیراعظم یوتھ لون سکیم جیسے منصوبوں کا اجراء کیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے ہنہ اوڑک میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء نظام خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ قوم نے منفی سیاست کرنے والوں کو مستردکردیا ہے، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے ،الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن)اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں عوا م کے پاس جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم انتشار ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تعاون سے کوئٹہ ،گوادر ،لورالائی ،خاران اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی کے کئی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اورانہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔